لین دین تنازعہ ‘پروڈیوسر اسحاق چودھری گرفتار

Sep 12, 2018

۔لاہور(کلچرل رپورٹر)ملک افتخار بھولانامی شخص نے لین دین کے مسئلے پر محفل تھیٹرکے پروڈیوسراسحاق چودھری کے خلاف پرچہ درج کرادیا۔فیکٹری ایریاتھانے کی پولیس نے انہیںمحفل تھیٹرسے گرفتارکرلیا۔ اسحاق چودھری نے ملک افتخارسے 24لاکھ روپے ادھارلیے اور اس کے عوض چیک دیاتھا۔مدت پوری ہونے کے بعدمطالبے کے باوجود جب پروڈیوسرنے پیسے واپس نہ کیے تو ملک افتخارنے اسحاق چودھری کیخلاف خاموشی سے فیکٹری ایریامیںپرچہ درج کرادیااور پروڈیوسرکوگرفتارکرادیا۔اسحاق چودھری نے رقم کی واپسی کابندوبست کرلیاہے۔ وہ آج عدالت میں ملک افتخارکو24لاکھ روپے پیش کریںگے۔

مزیدخبریں