جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ با ؤلر بن گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلربن گئے۔ میکگرا نے124 میچوں میں 563وکٹیں لی تھیں‘جیمز اینڈرسن نے 564وکٹیں لے کر ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اینڈرسن نے 2003 ء میں زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا ۔ 800وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سری لنکن سپنر متیاہ مرلی دھرن کے پاس جبکہ آسٹریلیا کے شین وارن نے 708 اور بھارت کے انیل کمبلے نے618 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔