قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کا دوسرامرحلہ کل سے شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز پرسوں 13 ستمبر سے ہوگا۔ گروپ اے میں لاہور وائٹ کا مقابلہ لاہور میں ہوگا، پشاور اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔اور اسلام آباد اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ فاٹا کا مقابلہ ایس این جی پی ایل سے ایبٹ آباد گراؤنڈ میں ہو گا۔گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ ایس ایس جی سی ایل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا ، زیڈ ٹی بی ایل کا ٹکرائو راولپنڈی سے پنڈی کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں ہوگا۔ ملتان کا مقابلہ واپڈا سے ملتان سٹیڈیم میں ہو گا جبکہ پی ٹی وی اور لاہور بلیو کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں مدمقابل ہوں گی۔