انضمام الحق کا دورہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کیمپس

Sep 12, 2018

لاہور (پ ر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر پی سی بی، انضمام الحق نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کیمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلباء سے بات چیت کی اور ورلڈ فزیکل تھیراپی ڈے پر مؤثر خطاب کیا۔ انضمام الحق نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، قائداعظم انڈسٹریٹ سٹیٹ کیمپس کا بھی دورہ کیا۔جس کے دوران انہوں نے طلباء اور اساتذہ کی کثیرتعداد سے خطاب کیا۔ انہوں نے طلباء کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے اندر بہتر کردار ادا کرنے اور موجودہ ضروریات کے پیش نظر ایک ذمہ دار شہری بننے کے حوالے سے موٹیویشنل تقریر کی۔ ورلڈ فزیکل تھیراپی ڈے کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب ھی کی گئی۔

مزیدخبریں