ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لیے پی سی بی نے ولولہ انگیز ترانہ جاری کردیا

Sep 12, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لئے نیا ترانہ جاری کر دیا ،ترانے میں وزیر اعظم عمران خا ن کو بھی دکھایا گیا ہے۔ پی سی بی نے"ہرسانس میں بولوپاکستان زندہ باد"ترانہ جاری کردیا،ویڈیوترانہ ایشیا کپ کیلئے جاری کیاگیا،ویڈیوترانے میں عمران خان کو 1992ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائے دکھایاگیا ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر وڈو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستان کرکٹ کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہم نے پہلے ٹیزر جاری کیا تھا ، اب اس کی مکمل وڈیوآپ کے لئے پیش خدمت کی جاتی ہے،اپنی ٹیم کا جوش بڑھائیں۔

مزیدخبریں