عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے پاکستان بھارت سیریز ہونی چاہئے :یونس خان

Sep 12, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انہی ممالک کے عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے باقاعدہ سیریز ہونی چاہیے۔ ہم ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کی بات کرتے ہیں، اب ہمیں یہ بھی واضح کرنا ہے دونوں ممالک کے درمیان سیریز کیسی ہونی چاہیے۔ا پاکستان سپر لیگ سے پاکستان ٹیم میں بہت بہتری آئی ہے، اور اس کی وجہ سے بہترین کھلاڑی بھی ٹیم کو ملے ہیں۔ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کانٹے کا مقابلہ ہوگا، اس میں جو ٹیم بہتر کھیلے گی اسے فائدہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابری کی بنیاد پر ہی ہوتا ہے۔ ملک میں ڈیم کے ساتھ ساتھ اور بھی دیگر تعمیرات ہونی چاہیئں۔ ڈیم فنڈ میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔یونس خان نے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ پاکستان حکومتوں کا سب سے بڑا کردار ہوتا ہے، ان کے ہاتھ میں اختیارات ہیں، لہٰذا وہ آگے آئیں، تاکہ قوم ان کی پیروی کر سکے، تاہم انہیں کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں