بھارت کو پھر شکست ‘انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز چار ایک سے جیت لی

Sep 12, 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے بھارت کو پانچواں ٹیسٹ118رنز سے ہرا کر سیریز چار ایک سے جیت لی ۔ مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 464رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم 345رنز بناکر آئوہو گئی ۔ راہول 149اور پنت 114رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جیمز اینڈرسن نے تین ‘عادل رشید اور ثام کیوران نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 322جبکہ دوسری اننگز میں 8وکٹوں پر 423رنز بنائے ۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 292رنز پر ڈھیر ہو ئی تھی ۔ انگلینڈ کے الیسٹر کک میچ جبکہ ثام کیوران اور ویرات کو ہلی کو سیریز کا مشترکہ طور پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک کے مقابلے میں چار میچ جیت کراپنے نام کرلی ۔

مزیدخبریں