بھارت میں 15 سال کے دوران 66 ہزار کسانوں نے خودکشی کی

Sep 12, 2018

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت میں15 برسوں کے دوران نامساعد حالات سے تنگ آکر66 ہزار کسانوں نے خود کشی کر لی ہے پنجاب کی ایک زرعی یونیورسٹی کے سروے کے مطابق گذشتہ پندرہ سالوں میں تقریبا 14،667 کسانوں اور کھیت میں کام کرنے والے مزدوروں نے خودکشی کی ہے ۔پنجاب یونیورسٹی کے زرعتی صحافت کے پروفیسر سربجیت سنگھ نے ان اعداد و شمار کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سروے سال 2000 سے سال 2015 کے دوران گھر گھر جا کر کیاگیا تھا۔پروفیسر سنگھ نے بتایا کہ مالوہ علاقے کے چھ اضلاع میں کئے گئے سروے سے پتہ چلا کہ کم سے کم تین کسان یومیہ خودکشی کرتے ہیں اور تقریبا 83 فیصد خودکشیاں قرض کی وجہ سے ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ 75 فیصد خودکشی کرنے والوں میں بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خودکشیاں روکنے کے لئے کئے گئے اقدام کے تحت نیشنل ایگریکلچر سائنس کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی، تلنگانہ ، مراٹھواڑہ جیسی زرعتی جامعات کو لیڈ سنٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں