این اے 270 اور پی پی 41 کے دو دو پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم

Sep 12, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این 270 اور صوبائی حلقہ پی بی 41 کے دو دو پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41واشک اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 270 سے متعلق محفوط فیصلہ سنا دیا ،الیکشن کمیشن نے این نے 270 کے دو پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا،جن میں پولنگ اسٹیشن نمبر 107 اور 109شامل ہیں جبکہ پی بی 41واشک کے پولنگ اسٹیشن نمبر 44اور 45پر بھی دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا گیا،این اے 270 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے احسان اللہ کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی بی 41واشک سے ایم ایم اے کے زابد خان کامیاب ہوئے تھے این اے 270 سے متعلق درخواست محمد حنیف کی طرف سے دائر کی گئی تھی جبکہ پی بی 41واشک سے متعلق درخواست بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما مجیب الرحمنٰ کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 13 لاڑکانہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیااور ریٹرننگ افسر کو 2اکتوبر کو نتیجے کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن میں حلقہ پی ایس 13میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا محمدخان کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حلقے میں ایک لاکھ 3ہزار 965 ووٹ کاسٹ ہوئے،جن میں سے درست ووٹوں کی تعداد 99ہزار 3سو79ہے ،دونوں امیدواروں کے درمیان ووٹوں کا فرق ایک ہزار 8سو 99 ہے ،الیکشن کمیشن نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو 24ستمبر کو ڈی ای سی آر ای سی کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا،جںبکہ 2اکتوبر کو نتیجے کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں