ڈیم فنڈ‘ مظفر گڑھ ٹیکسٹائل مل ملازمین کی طرف سے 50 لاکھ کا عطیہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ ڈیمز فنڈز میں مظفر گڑھ کی ٹیکسٹائل ملز کے ملازمین کی جانب سے 50لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے میسرز محمود ٹیکسٹائل ملز مظفر گڑھ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرزایوب شاہ نے ملاقات کی اور چیف جسٹس کو ملز ملازمین کی جانب سے ’’سپریم کورٹ دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈز میں 50لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔ چیف جسٹس نے ان کا شکریہ ادا کیا۔