شاہ محمود قریشی کو امارات کے ہم منصب کا فون‘ مبارکباد دی

Sep 12, 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے منگل کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کرکے انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کی مبارک دی۔ دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے روایتی مثالی تعلقات کی بحالی کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میںباہمی فائدہ مند تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جو پاک متحدہ عرب امارات تعلقات کے معمار تھے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یو اے ای خلیج میں پاکستان کا سب سے اہم تجارتی و سرمایہ کاری شراکت دار ہے۔ دونوں اطراف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے د وران نیویارک میں ملاقات پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں