راولپنڈی بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات، چکوال کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی

Sep 12, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان2018 ء کے نتائج میں بورڈ بھراور گروپوں میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا پنجاب کالج فار گرلز چکوال کی طالبہ زحیکہۃ الجنت دختر محمد اعجاز نے 1048 نمبر حاصل کرکے بورڈ بھر میں اول ، پنجاب کالج فار ویمن F / 828 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی طالبہ ایمن النساء دختر محمد اجمل نے 1044 نمبر حاصل کرکے دوسری اور کلر کہار سائنس کالج فار بوائز کلر کہار چکوال کے طالبعلم محمد یاسر محمود ولد محمد صدیق نے1042 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پری میڈیکل طالبات میں پنجاب کالج فار گرلز چکوال کی طالبہ زحیکہۃ الجنت دختر محمد اعجاز نے 1048 نمبر حاصل کرکے پہلی، پنجاب کالج فار ویمن F / 828 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی طالبہ ایمن النساء دختر محمد اجمل نے 1044 نمبر حاصل کرکے دوسری اور پنجاب کالج فار ویمن F / 828 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی طالبہ علیزہ روشن دختر ظہیرالدین چوہدری نے 1033 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی پری میڈیکل طلبہ میں کلر کہار سائنس کالج فار بوائز کلر کہار چکوال کے طالبعلم محمد یاسر محمود ولد محمد صدیق نے1042 نمبر حاصل کرکے اول ، پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی B - 1372 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کے طالبعلم مقرب بن مدثر ولد مدثر اقبال بھٹی نے 1041 نمبر حاصل کرکے دوسری اور پنجاب کالج آف سائنس اینڈ کامرس چکوال کے طالبعلم محمد مقیت الحسن ولد شوکت محمود نے 1032 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی پری انجینئرنگ گروپ طالبات میں پنجاب کالج فار ویمن F / 828 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی طالبہ منتہیٰ راشد دختر راشد حسین نے 1036 نمبر حاصل کرکے اول ، پنجاب کالج فار ویمن F / 828 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی طالبہ کلثوم نازش دختر محمد نازش نے 1030 نمبر حاصل کرکے دوسری ، فوجی فائونڈیشن ہائر سیکنڈری سکول فار گرلز کلر کہار چکوال کی طالبہ لائبہ وحید دختر وحید اسلم ملک نے 1002 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی پری انجینئرنگ گروپ طلبہ میں پنجاب کالج آف سائنس تلہ گنگ چکوال کے طالبعلم ارسلان احمد ولد افتخار احمد نے 1038 نمبر حاصل کرکے پہلی ، پنجاب کالج آف سائنس اینڈ کامرس چکوال کے طالبعلم محمد ذیشان جاوید ولد جاوید اقبال نے1033 نمبر حاصل کرکے دوسری اور ملہال سائنس کالج فار بوائز ملہال مغلاں تحصیل و ضلع چکوال کے طالبعلم محمد عرفان ولد محمد اسلم نے 1026 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہمانٹیزگروپ میں پوسٹ آفس چکی شیخ جی تحصیل لاوا ضلع چکوال کے طالبعلم محمد حارث ولد شبیر احمد عابد نے885 نمبر لے کے پہلی ، جامعہ رحمانیہ رضویہ پوسٹ آفس تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے طالبعلم نجم الحسن ولد برکت حسین نے 844 نمبر لے کر دوسری ، جناح اسلامیہ کالج آف کامرس فار بوائز75 -A سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کے طالبعلم نثار احمد ولد عرش خان نے 843 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہمانٹیز گروپ طالبات میں کمیونٹی ماڈل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول غریب آباد راولپنڈی کی طالبہ ناصرہ رسول دختر محمد حسن نے992 نمبر حاصل کرکے پہلی ، گورنمنٹ کالج فار ویمن گوجر خان کی طالبہ ہادیہ بتول دختر اذکار حسین نے936 نمبر حاصل کرکے دوسری ، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ڈھوک حسو راولپنڈی کی طالبہ عائشہ خان دختر اورنگزیب خان مرحوم نے 926 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی کامرس گروپ طالبات میںسپیریئر کالج فار ویمن چاندنی چوک راولپنڈی کی طالبہ ماہ نور لاکھانی دختر سلیم رمضان علی لاکھانی نے993 نمبر حاصل کرکے پہلی ، پنجاب کالج فار ویمنF / 828 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی طالبہ ثانیہ سلیم دختر محمد سلیم نے 964 نمبر حاصل کرکے دوسری ، راولپنڈی کالج آف کامرس فار گرلز F / 746 صدیقی چوک راولپنڈی کی طالبہ معیزہ لطیف دختر محمد لطیف نے 963 نمبر حاصل کرکے تیسی پوزیشن حاصل کی کامرس گروپ طلبہ میں سٹیپس کالج فار بوائز 23 / B سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کے طالبعلم محمد ابوبکرولد محمد جلیل نے988 نمبر لے کر پہلی ، پنجاب کالج میں جی ٹی روڈ گوجر خان راولپنڈی کے طالبعلم حمزہ علی ولد امجد محمود نے929 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی B / 1372 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈے کے طالبعلم محمد خضر جاوید ولد خواجہ فرحان جاوید نے 920 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی جنرل سائنس گروپ طالبات میں پنجاب کالج فار ویمن F / 828 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی طالبہ آمنہ ارشد دختر ارشد علی نے1006 نمبر حاصل کرکے پہلی ، پنجاب کالج فار ویمن F / 828 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی طالبہ حمنہ لقمان دختر شیخ لقمان سہیل نے 1003 نمبر حاصل کرکے دوسری اورپنجاب کالج فار ویمن F / 828 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی طالبہ سحرش خالد دختر ملک خالد محمود نے 990 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی جنرل سائنس گروپ طلبہ میں چناب کالج فار بوائز تلہ گنگ روڈ چکول کے طالبعلم محمد حمزہ منیب الحسن ولد ممتاز حسین نے 947 نمبر اور سٹیپس کالج فار بوائز 23 / B سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کے طالبعلم محمد ظفیر یسٰین ولد محمد یسٰین نے947 نمبر لے کر دونوں نے اول پوزیشن حاصل کی کلر کہار سائنس کالج فار بوائز کے طالبعلم فصیح محمودولد محمود گل نے 942 نمبر اور پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی B / 1372 سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کے طالبعلم اویس خان ولد محمد وسیم خان نے942 نمبر حاسل کرکے دونوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سٹیپس کالج فار بوائز 23 / B سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کے طالبعلم فیضان الاسلام ولد ادریس احمد نے941 نمبر اورگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ملال تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کے طالبعلم نجف علی ولد ظہار احمد نے 941 نمبر حاصل کرکے دو نوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں