سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے دائر ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،استغاثہ کے دو گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے ،وکیل صفائی قاضی مصباح گواہوں پر جرح کریں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 1کے جج محمد بشیر سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے دائر ریفرنس کی سماعت کریں گے۔عدالت نے آج کی سماعت میں استغاثہ کے دو گواہوں کو طلب کر رکھا ہے،گزشتہ سماعت پر ریفرنس میں نامزد تین ملزمان میں سے ایک ملزم سابق صدر نیشنل بینک آف پاکستان سعید احمد خان عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ استغاثہ کے گواہ اشتیاق احمد نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایااور وکیل صفائی قاضی مصباح نے گواہ پر جرح بھی مکمل کر لی تھی ۔