ریلوے انتظامیہ نے مارگلہ ایکسپریس کا نام راولپنڈی ایکسپریس رکھ دیا

Sep 12, 2018

اسلام آباد(خبرنگار) ریلوے انتظامیہ نے 15ستمبر سے لاہور۔ مارگلہ کے درمیان نئی چلنے والی مارگلہ ایکسپریس (109 اپ/110 ڈاون)کے نام اور پہنچنے کے مقام میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق یہ ٹرین اب مارگلہ ایکسپریس کی بجائے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے چلے گی اور لاہور سے مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی بجائے راولپنڈی اسٹیشن تک چلے گی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس(109 اپ) لاہور سے رات 8بجے روانہ ہوکر رات12بجکر 4منٹ پر چکلالہ اور 12بجکر 20منٹ پر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے یہ ٹرین راولپنڈی ایکسپریس (110 ڈاون)رات 8 بجے روانہ ہوکر 8بجکر 8منٹ پر چکلالہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی اور رات 12بجکر 20 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

مزیدخبریں