تحریک انصاف نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا د ی
لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔خاتون رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس اور رنج وغم کا اظہار اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔