ملتان چیمبر آف کامرس پر قائم ایک ہی خاندان کی اجارہ داری ختم کر دینگے: چودھری ذوالفقار انجم

Sep 12, 2018

ملتان( نیوزرپورٹر )فرینڈز گروپ ملتان چیمبر آف کامرس کے لیڈر و چیئرمین وولکا فوڈز انٹرنیشنل و ایس ایم فوڈزملتان چودھری ذوالفقارعلی انجم نے ممبران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد باریاں نہیں لگائیں گے بلکہ سب کو الیکشن لڑکر آگے آنے کا یکساں موقع فراہم کیا جائے گا چھوٹے بڑے تمام کاروباری افراد کے لئے ایوان تجارت و صنعت کے دروازے کھول دیں گے چودھری ذوالفقارعلی انجم نے تمام ممبران سے 17ستمبر کو فرینڈز گروپ کو ووٹ ڈال کر کامیاب بنانے کی اپیل کی عشائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چودھری صائم ذوالفقار نے کہا کہ ہمیں الیکشن کے لئے آواز اٹھانے پر صدارت ودیگر چند سیٹوں کے عوض ایڈجسٹمنٹ کی آفر کی گئی لیکن ہمارا مقصدہر صورت الیکشن کروانا تھا تاکہ چیمبر آف کامرس پر قائم اجارہ داری بارے حقائق سب کے سامنے لائے جاسکیں آج بھی ایوان تجارت و صنعت کے 1ہزار سے زائد ممبر ہیں جبکہ ووٹر صرف400ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے سابق عہدیداران کو تاجر برادری کی اہمیت کا اندازہ نہیں 17ستمبر کو انہیں اپنی اہمیت کا احساس دلائیں گے۔معروف صنعتکار الطاف شاہد نے کہا کہ ایک گھر سے11ووٹ بنے ہوئے ہیں مگر 20سال سے فیس ادا کرنے کے باوجود ان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ عشائیہ تقریب میں شیخ محمد نعیم‘ شیخ ندیم احمد‘ شاہد محمود خان‘ سید اعجاز شاہ‘ فیصل سعید‘ انور سلیم کین نے کہا کہ پہلے حقیقی الیکشن کروارہے ہیں دلبرداشتہ لوگوں کو واپس لائیں گے اور انتخابات کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے گا چیمبر کی عز ت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں 60سال سے قائم ایک خاندان کی اجارہ داری ختم ہونے کے قریب ہے تمام ممبران فرینڈز گروپ کا بھرپور ساتھ دیں ۔

مزیدخبریں