تاجر رہنمااظہر بلوچ، ظفر بلوچ کے والد انتقال کر گئے نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی و تجارتی شخصیات کی شرکت

Sep 12, 2018

ملتان (نیوز رپورٹر) بلوچ انٹرپرائزز کے مالک سیاسی و سماجی رہنما اظہر بلوچ اور ظفر بلوچ کے والد سردار امام بخش بلوچ طویل علالت کے بعد 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم رعشہ اور دمہ کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز ابدالی مسجد میں ادا کی گئی جس میں چودھری ذوالفقار انجم، خواجہ شفیق، اختر بٹ، میاں جمیل، شاہد محمود خان، جمشید نقوی، مفتی محمد اظہر، الطاف بلوچ، خرم شہزاد، ایم سلیم راجہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں