ڈی پی او مظفر گڑھ کی کھلی کچہری، معذور بزرگ کا مسئلہ 24گھنٹے میں حل کرنے کا حکم

Sep 12, 2018

مظفرگڑھ(نامہ نگار)ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاد کی دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا اور سائلین کے مسائل پر ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری میں ایک جذباتی منظر دیکھنے کو ملا جب ایک معذور بزرگ کرسی سے نیچے اترنے لگا تو ڈی پی او نے خود ان کو سنبھالتے ہوئے ان کو کرسی پر بٹھایا اور خود ان کے قریب ہوکر ان کا مسئلہ سماعت کیا اور متعلقہ ایس ایچ او کو 24 گھنٹوں میں معذور بزرگ کا مسئلہ حل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے معذور بزرگ کو اپنی اسکورٹ پر بس سٹینڈ تک بھجوایا، بزرگ کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں اور ڈی پی او مظفرگڑھ کیلئے دعائیں کیں۔

مزیدخبریں