تنخواہوں کی عدم ادائیگی، لیبر کالونی ، ورکرز ویلفیئر سکول مظفر گڑھ کے سکیورٹی گارڈز کااحتجاجی مظاہرہ

Sep 12, 2018

مظفرگڑھ(نامہ نگار)لیبر کالونی مظفرگڑھ , ورکرز ویلفیر سکول مظفرگڑھ کے سیکورٹی گارڈز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کچہری چوک مظفرگڑھ میں احتجاج. 7 ماہ سے رحمان سیکورٹی کمپنی نے تنخواہیں نہیں دیں۔ گھروں میں فاقے ھورھے ھیں. تفصیل کے مطابق لیبر کالونی اور ورکرز ویلفیئر سکول کے سیکورٹی گارڈز کا کہنا تھا کہ رحمان پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی نے انہیں گزشتہ سات ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی ہیں. جو قابل مذمت ہے. ان کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آچکی ہے. چولھے ٹھنڈے پڑے ہیں. جبکہ وہ قرضے اور ادھار میں پھنسے ہوئے ہیں. انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو درخواست دی جس پر اسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کو تنخواہوں کا فوری مسلہ حل کرنے کا کہا گیا لیکن اب تک ان کی نہ شنوائی ہوئی ہے. متاثرہ گارڈز نے ہاتھوں میں پلے کارڈز ٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے. اسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر طاھر گورچانی حصہ لیکر خاموش تماشائی بنا ھوا ھے جبکہ صدر مجلس شہریان رانا امجد نے اس موقع پر کہا کہ اگر انتظامیہ نے سیکورٹی گارڈز کو فوری تنخواہ ادا نہ کی تو عدالتی چارہ جوئی کی جائے گی. انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کو فوری تنخواہیں دلوانے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں