ڈیمز کی تعمیر ناگزیر، پانی کا بحران ختم سستی بجلی پیدا ہوگی: عامر ڈوگر

Sep 12, 2018

ملتان( نامہ نگار خصوصی) چیف وہپ قومی اسمبلی وایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر ناگزیر، پانی کا بحران ختم، سستی بجلی پیدا ہوگی۔ پاکستان کے عوام ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے اپنے عطیات جمع کرا کر ملک وقوم کے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے عطیات کی جو اپیل بیرون ملک پاکستانیوں اور پوری قوم سے کی ہے اس حوالے سے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے عطیات جمع ہونا حوصلہ افزاء ہے اور اب پوری قوم پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو خشک سالی اور پانی کی قلت سے نجات دلانے کیلئے دل کھول کر زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے جس غفلت کا مظاہرہ کیا آج اسی غفلت کی وجہ سے ملک میں پانی کے بحران جیسے چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت وقت نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے حواے سے عملی جدوجہد کاآغاز کردیا ہے اور انشاء اللہ زیادہ سے زیادہ ڈیم بناکر ملک کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیاجائے گا۔

مزیدخبریں