خواتین کو تحفظ اور حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،سبین گل
ملتان(لیڈی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصف سبین گل خان نے کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ پر مبنی ماحول کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس خطے میں متاثرہ خواتین وومن سنٹر واک کے ساتھ رابطہ کر کے اپنے حقوق باز یاب کرا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے گزشتہ دنوں وائلینس اگینسٹ وومن سنٹر کے خصوصی دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر منیجر ثناء جاوید و دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھیں۔ ایم پی اے سبین گل خان نے کہا یہ ایسا ادارہ ہے جہاں پر خواتین کیلئے شیلٹر ہوم، پراسیکیوشن ، ہیلتھ، بحالی کا شعبہ ، تھانہ سمیت خواتین کی رہنمائی اور سماجی مسائل کے حل کے حوالے سے سائیکالوجسٹ کی سہولیات بھی مہیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی خواتین کے حقوق کو غصب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ تشدد پر مبنی رویہ موجود ہ حالات میں لمحہ فکریہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ادارہ کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا اور خواتین کے لئے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہمارے معاشرے کی خواتین کو مجوزہ سنٹر کی سروسز کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے اس حوالے سے سماجی اداروں کے مابین رابطہ کاری بے حد ضروری ہے۔