10محرم تک اسلحہ کی نمائش ، لا ﺅ ڈ اسپیکر کے بے جا استعمال پر پا بندی
کراچی ( وقائع نگار)حکو مت سندھ نے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نا فذ کر دی ہے ۔ یہ اقدام دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کئے گئے ۔ اس دوران اسلحہ کی نمائش ، لا ﺅ ڈ اسپیکر کے بے جا استعمال ، قابل اعتراض وال چاکنگ ، پو سٹر ز ، بینر ز ، نفرت انگیز آڈیو کیسٹ اور عوامی مقامات پر کیبل ٹرانسمیشن ،ما تمی جلو سوں کے دوران چھتوں پر افراد کی مو جو دگی متعلقہ حکام کی اجا زت کے بغیر ماتمی جلو سوں ، مجا لس کا انعقاد پر پابندی ہے۔