جناب سیدنا فاروق اعظمؓ سے عقیدت

Sep 12, 2018

سیدنا فاروق اعظمؓ آپ کا رتبہ بڑا

فاتح شام و مصر،میرے نبیؐ کا مدعا

آب رود نیل کی طغیانیاں دم سے تیرے

یاد کرتی ہے تجھے بیت المقدس کی فضا

تیرا کردار و عمل لاثانی و بے مثل ہے

تجھ سا منصف تجھ سا عادل پھر نہ دنیا کو ملا

تیری تعلیمات کو اغیار نے اپنالیا

’’ عمر لاء‘‘ کے نام سے قانون کا درجہ دیا

پرچم اسلام جلوہ ریز ہوچاروں طرف

ہوں اگر فاروقؓو حیدرؓ قوم کو پھر سے عطا

آئے محمدمصطفی ؐ کے قرب میں سوئے عمرؓ

تاقیامت آپ ؓ کو اللہ نے بخشی ضیا

مزیدخبریں