فیملی ہیلتھ سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو کی کارکردگی

Sep 12, 2018

مکرمی! تاریخی خطہ چھچھ کے مرکزی شہر حضرو میں قائم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دیگر شعبوں کی طرح محکمہ بہبود آبادی کا فیملی ہیلتھ سنٹر بھی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ زچہ بچہ کی صحت سے لیکر آبادی اور ملکی وسائل میں توازن قائم کرنے کے لئے معلومات و خدمات کی فراہمی میں نامور مالج ڈاکٹر شازیہ حنیف کی نگرانی میں عملہ بہبود آبادی کی کارکردگی قابل مثال ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب بھر کی تمام لیڈی ڈاکٹرز بالخصوص بہبود آبادی کے عملہ کے تمام اراکین فیملی ہیلتھ سنٹر ٹی ایچ کیو حضرو کی طرز پر طبی خدمات انجام دیں تاکہ آبادی کنٹرول کرنے کے اہداف تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ وزیر سیکرٹری اور ڈی جی بہبود آبادی فیملی ہیلتھ سنٹروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں تاکہ آبادی کے عفریت پر قابو پایا جا سکے۔ (ارشاد علی‘ اٹک 0300-5607303)

مزیدخبریں