مظلوموں کی داد رسی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے،شہلارضا

Sep 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سند ھ کی صوبائی وزیرانسانی حقوق شہلا رضا سے مبینہ طورپرخو دکشی کاارتکاب کرنے والی گذری کی خاتون سند س کی والدہ اوربھائی نے ملاقات کی اوربتایاکہ اس کی بیٹی سندس کو مبینہ طور پر خا وند نے قتل کرکے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا ہے، انہیں انصاف دلایا جائے ،سندس کی والدہ اور بھائی کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ سے پانچ منٹ قبل سندس نے اپنی والدہ کو موبائل پر میسیج بھی کیا تھااور میسیج کرنے کے پانچ منٹ کے بعد اس کی خود کشی کی اطلاع ملی ۔ا س موقع پر سندس کی اہل خانہ نے صوبائی وزیر شہلا رضا کو میڈیکل دستاویزا ت بھی دکھائے جس سے واقعہ کسی بھی طور پر خود کشی کا نہیں لگتا تھا۔ صوبائی وزیر شہلا رضاسندس کی والدہ اور بھائی کی تمام باتیںتوجہ سے سنیں اور صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او گذری کو طلب کیا اور کیس کی نوعیت معلوم کی،صوبائی وزیر انسانی حقوق شہلا رضانے تین نامور وکلاء سعادت اعوان، طارق اقبال اور نصیب جعفری کو اس کیس میں نامزد کرتے کیس کو منطقی انجام تک پہنچاکر ورثاء کو انصاف دلانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں