انٹر پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

Sep 12, 2018

کراچی (نیوزرپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان جمعرات 13 ستمبر کو سہ پہر تین بجے سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کے آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں