جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان

Sep 12, 2018

کراچی (نیوزرپورٹر)جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی حرا رحمان بنت عبدالرحمن سیٹ نمبر 183188 نے 1461 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی آفرین بنت شمس الدین سیٹ نمبر 183032 نے 1428 نمبرز کے ساتھ دوسری اور لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کی ملیحہ رضا بنت رضا الرحمن سیٹ نمبر 183509 نے 1423 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 727 طلبہ شریک ہوئے‘ 643 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 84 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 88.45 فیصد رہا۔

مزیدخبریں