ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل پر سہولیات فراہم کردی ہیں‘ کمشنر کراچی

Sep 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کی ہدایت پر کراچی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی مربوط کوششوں کے نتیجہ میں ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل پر آئل ٹینکرز مالکان نے پارکنگ شروع کر دی ہے‘ آئل ٹینکرز ٹرمنل کے اطراف سڑکوں اور دیگر مقامات پر غیر قانونی پارکنگ کو ختم کر دیا گیا ہے‘ ٹرمینل پر ٹینکرز کی پارکنگ اور ڈرائیورز کیلئے مطلوب تمام ضروری سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں پارکنگ کے انتظامات اور سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ٹینکرز مالکان نے انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے کمشنر کراچی صالح فاروقی سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ٹرمنل پر سہولتوں کی فراہمی اور پارکنگ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے انہوں نے اپنے دفتر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارکنگ انتظامات اور ٹرمنل کے امور کو بہتر طور پر چلانے کیلئے مینجمنٹ کمیٹی قائم کی جاے گی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہو ں گے ۔

مزیدخبریں