26 سالہ خاتون فیشن ڈیزائنر باتھ روم میں پراسرار طور پر سر میں چوٹ لگنے سے جاں بحق
لاہور (نامہ نگار)نصیر آباد کے علاقے میں 26سالہ خاتون فیشن ڈیزائنرگھر کے باتھ روم میں پراسرار طور پر سر میں چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ سینٹر پوائنٹ پی اے ایف ،فالکن ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ کے قریب رہائشی پذیر گل زمان کی بیٹی 26سالہ ثمر گل ایک فیشن ڈیزائنرتھی اور ٹیکسٹائل مل میں ملازمت کرتی تھی۔گزشتہ روز گھر کے باتھ روم میںوہ مردہ حالت میں پائی گئی ہے ۔اس کے سر پر چوٹ لگی تھی اور خون بہہ رہا تھا ۔ اس کے والدگل زمان نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے فرانزک لیبارٹری بھجوادئیے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والدکا کہنا ہے کہ ثمر گل کو آدھے سر کا درد رہتا تھا۔پولیس کے ہومیوسائیڈیونٹ کے مطابق بظاہرلگتا ہے کہ آدھے سر درد کا اٹیک ہونے پر لڑکی فرش پر گر گئی اور فرش سے سرٹکرانے سے اس کا سر پھٹ گیا اور خون بہنے لگا اوراس کی ہلاکت ہوگئی ہے،مگر اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔