کثیرالمنزلہ عمارتوں میں حفاظتی انتظامات کیلئے قانون سازی نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر حکومت سے جواب طلب

Sep 12, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کثیرالمنزلہ عمارتوں میں حفاظتی انتظامات کیلئے قانون سازی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے عمران احسن کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے مطابق کثیرالمنزلہ عمارتوں میں آگ لگنے اور قدرتی آفات کے باعث شہریوں کا مالی اور جانی نقصان ہوتا ہے لیکن پنجاب حکومت نے حادثات سے متاثرہ افراد کے نقصان کے ازالے کیلئے کوئی قانون سازی نہیں کی۔

مزیدخبریں