لاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی کمپنیوں کے بیج استعمال کرنے کی پابندی کے معاملے کو وفاقی حکومت کو بھجوا دیا

Sep 12, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کسانوں پر غیر ملکی کمپنیوں کے بیج استعمال کرنے کی پابندی کے معاملے کو وفاقی حکومت کو بجھوا دیا اور ہدایت کی کہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست پر سماعت کی جس میں کسانوں کو غیرملکی کمپنیوں کے بیچ استعمال کیلئے قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ غیر ملکی کمپنیوں کے بیج مہنگے ہیں جس سے کسانوں پر اضافی بوجھ پڑتا ہے درخواست میں قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے درخواست پر آئندہ سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں