سابقہ رنجش پر نوجوان کو فائرنگ کرکے گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا

Sep 12, 2018

فیروز والہ (نامہ نگار) سابق عداوت کی بناء پر آفتاب احمد نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے نوجوان محمد جعفر عرف ظفر کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا ملزمان فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ قصبہ بھول چک میں زمیندار محمد اعظم اپنے بیٹوں اور ساتھی کے ہمراہ مکان کے گیٹ پر کھڑے ہوکر باتیں کر رہے تے کہ اس دوران آفتاب نامی نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے اسکے جواں سال بیٹے محمد جعفر عرف ظفر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے مقتول اور ملزم کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا پولیس نارنگ نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں