تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

Sep 12, 2018

فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی دھت پورہ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ محمد رفیق کا جواں سال بیٹا عمران عرف مانی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے اسے ٹکر مار دی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا صدر پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لیا شرقپور روڈ پر تیز رفتار کار نے سائیڈ مار کر راہگیر کو روند ڈالا جو شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا پسرور روڈ پر دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں فیاض اور قیصر وغیرہ تین افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

مزیدخبریں