بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق دو افراد زخمی

Sep 12, 2018

فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی گالو دھیاں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق اوردو افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ شادی کا سامان ٹرک پر لوڈ کرکے صداقت علی آٹھ سالہ اور شعیب وغیرہ گائوں لا رہے تھے جب وہ سڑک سے موڑ کاٹنے لگے تو بجلی کی مین تاروں سے سامان چھو گیا جس کے باعث صداقت علی جاں بحق شعیب اور ساتھی زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا شاہدرہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان علی احمد اور جاوید شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔

مزیدخبریں