امید ہے صدر مملکت بہاریوں کے شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کرائیں گے‘ ممتاز انصاری

Sep 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محبان پاکستان تحریک کے چیئرمین ممتاز حسین انصاری‘ وائس چیئرمین آفتاب احمد دانش‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شکیل احمد‘ سیکرٹری اطلاعات محمد نعیم اقبال‘ ممبران شوریٰ اکرام اللہ صدیقی‘ صغیر احمد قادری‘ اسد اللہ صدیقی‘ سلیم شاہد‘ کلیم احمد کلیمی‘ محمد جاوید اسلم‘ شمیم سید پوری و دیگر نے مشترکہ بیان میں فرزند کراچی ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کو صدر اسلامیہ جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد اور مسرت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں محب وطن بہاری پاکستانیوں کے شناختی کارڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے عملی کردار ادا کریں گے اور مئی 2017ء میں محبان پاکستان تحریک (MPT) کے وفد سے ملاقات میں کئے گئے وعدے وفا کریں گے جن میں انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد بنگلہ دیش کے کیمپوں میں محصور محب وطن پاکستانیوں کی وطن منتقلی اور نصف صدی سے حب الوطنی کی پاداش میں اسیری کاٹنے والے پاکستانیوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور کراچی میں بہاریوں کے قومی شناختی کارڈز میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے قانون سازی کا وعدہ کیا تھا۔

مزیدخبریں