شاہدرہ: 24 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر پھندا لیکر خودکشی کرلی

Sep 12, 2018

لاہو (نامہ نگار) 24 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی۔ شاہدرہ مین بازار کا رہائشی ابرار اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ گزشتہ روز اس نے نامعلوم وجوہات پر خود کو کمرے میں بند کرکے پنکھے سے رسی لٹکا کر پھندا لے لیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔

مزیدخبریں