افواج پاکستان نے اقلیتوں کو تحفظ دیا ، جاوید یوسف

Sep 12, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء کو خراج عقیدت اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے منارٹی ونگ کراچی کے کارکنوں کی کارنر میٹنگ محمود آباد میںپیپلز پارٹی کے منارٹی ونگ کراچی کے نائب صدر جاوید یوسف کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں سینیٹر لال ڈین مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی کے نائب صدر جاوید یوسف نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر کٹھن حالات میں دہشت گردی کا خاتمہ کرکے اقلیتوں کو تحفظ دیا ہے اور اس نیک عمل میں افواج پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں جس کا جتنا بھی اعتراف کیا جائے کم ہے ۔ اس موقع پر سینیٹر انور لال ڈین نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتیںکوخصوصاََ مسیحی عوام وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی ، اقلیتوں کا پاکستان پر غیر متزلزل ایمان ہے ۔انہوں نے مزید کاکہ پاکستان کی اقلیتوں نے بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی قربانایں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ۔

مزیدخبریں