نشتر کالونی میں زہر دیکر بیوی کو قتل کرنیوالا پولیس کانسٹیبل تاحال گرفتار نہ ہو سکا

Sep 12, 2018

کاہنہ (نامہ نگار) تھانہ نشتر کالونی میں دو روز قبل مبینہ طور پر زہر دیکر اپنی بیوی کو قتل کر نیو الے پولیس کانسٹیبل کوپولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی۔ تفصیلات کیمطابق دو روز قبل جناح ہسپتال کی نرس زیب النسا پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی جس پر اسکی والدہ زاہدہ بی بی نے الزام لگایاکہ اسکی بیٹی کو اسکے شوہر اویس جوپولیس میں کانسٹیبل ہے اس نے زہر دیکر قتل کیا ہے جس پر مقامی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم اسکے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ اس سلسلہ میں ہومی سائیڈ سرکل کاہنہ کے سیف اللہ نیازی ایس آئی نے بتایا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آنے پر کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں