سید ابن حسن کے والد شہید علی حسن نقوی کی چوتھی برسی

Sep 12, 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) معروف بینکار و سماجی شخصیت سید ابنِ حسن نقوی کے والد شہید سید علی حسن نقوی کی چوتھی برسی کے موقع پر اُن کے فرزند نے ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں شہید علی حسن نقوی کی شہادت کو قابلِ فخر قرار دیا۔ اُنہوں نے کہاکہ والد صاحب نے اپنے خاندان کیلئے بے انتہا محنت کی اور بچوں کی پرورش میں کوئی کمی نہ چھوڑی‘ خاندان کی خدمت کے ساتھ ساتھ وہ سماجی کاموں کو بھی بہتر طریقے سے سر انجام دیتے رہے۔ برسی کے موقع پر پاکستانی ہیروز آرگنائزیشن‘کنیز فاطمہ ویلفیئر آرگنائزیشن‘ سرونگ ہینڈز سمیت مذہبی سماجی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے شہید سید علی حسن کے نام سے شاہراہ اور یادگار قائم کیا جائے۔

مزیدخبریں