آرٹس کونسل میں چار روزہ عالمی اُردو کانفرنس 22 نومبر سے ہو گی‘ محمد احمد شاہ

Sep 12, 2018

کراچی (کلچرل رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی نے 22 نومبر کو 11 ویں عالمی اُردو کانفرنس کے انعقاد کے علاوہ قومی ثقافتی کانفرنس اور تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد کی منظوری دیدی ہے جبکہ سندھی شاعری اور کلچر سے نوجوانوں کو روشناس کرانے اور اُردو زبان میں پیدا ہونے والی خامیوں کی درستگی کیلئے آرٹس کونسل میں سندھی اور فارسی زبان کے شارٹ اور طویل کورسز پر مبنی کلاسز کے اجراء کا فیصلہ بھی کیاگیا۔گورننگ باڈی نے اپنے ممبر عارف علوی کو صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد اور استقبالیہ دینے کی بھی منظوری دی۔ گورننگ باڈی کا اجلاس صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ صدر نے گورننگ باڈی کو بتایا کہ عاشورہ کے فوری بعد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں آرٹس کونسل میں کانفرنسز اور تھیٹر پر مبنی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں