پا نی بجلی کی قلت کرایوں میں کمی نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی ہے‘ مفتی قاسم فخری

Sep 12, 2018

کراچی(نیوز رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات میں تعطل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نہ ہونا صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے‘وہ رضوی ہاؤس میں ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نقشبندی‘ناظم عمران قادری کی موجودگی میں لیاقت آباد‘ملیر کورنگی‘اورنگی ٹاؤن‘ محمودآباد‘لائنز ایریا سے آئے ہوئے عوام کے مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے‘مفتی محمد قاسم فخری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یاد دلایا کہ موجودہ جمہوری نظام کی کامیابی کیلئے مثالی طرز حکومت کا ہونا لازم وملزوم ہے لیکن تیسری بار صوبے میں حکومت بنانے والی جماعت عوام کے مسائل کے حل کیلئے سرکاری محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں کرنے کے بجائے اقرباپروری‘ سفارش اورسیاسی وابستگی کی بنیادوں پر سرکاری محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں کی پرانی روش اپنائے ہوئے ہے جس کی وجہ سے پانی‘بجلی اور عوام کے سفری کرایوں میں کمی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ اپنا کردار ادا نہیں کررہی ہے یہ پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت کیلئے لمحہ فکریہ ہے‘مفتی قاسم فخری نے کہاکہ کراچی کے عوام نے ٹی ایل پی کی قیادت پرجس اعتماد کے ساتھ ووٹ دیئے ہیں‘ایوان میں ہماری عددی برتری نہیں‘لیکن عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے میدان میں ہمارے کارکنوں کی پرامن اکثریت بھی کسی سے کم نہیں ہے‘مفتی قاسم فخری نے کہاکہ کراچی اور سندھ کے عوام کو پینے کا صاف پانی‘زراعت کیلئے پانی اور شہری ودیہی عوام کیلئے بجلی کی فراہمی اور سفری کرایوں کو تیل کی قیمتوں کے مطابق کرنا حکومت سندھ کی آئینی اور بنیادی ذمہ داری ہے‘وہ عوام کو بنیادی حقوق دے ورنہ بنیادی حقوق دلوانا ہمیں آتا ہے۔

مزیدخبریں