کاہنہ: پولیس 4 روز قبل اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کا سراغ لگانے میں ناکام
کاہنہ ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سے چار سالہ بچی اغوا پانچ روز گزرنے کے باوجود پولیس سراغ لگانے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ پاک ٹائون کچا کماہا ں روڈ گلی نمبر 2 کے رہائشی محمد افضل کی چار سالہ بیٹی مہوش گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم افراد اسے اغوا کر کے لے گئے۔ والدین بھی بچی کو دھونڈ رہے ہیں جبکہ مقامی پولیس بھی بچی کو بازیاب کروانے میں بری طرح ناکام ہے۔