حکمران عمر فاروقؓ کی حکومت کے اصولوں کو مشعل راہ بنائیں‘ علامہ عبدالخالق فریدی

Sep 12, 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) شبان غرباء اہلحدیث پاکستان کے ناظم و اسلامی یک جہتی کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ خلیفہ دوئم امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں سے اسلامی ریاست کو مثالی استحکام عطا کیا ۔ قیامت تک ان کا یہ عظیم کارنامہ اسلامی کارناموں میں جگمگاتا رہے گا وہ مرکز شبان میں شبان غرباء اہلحدیث کے زیر اہتمام فضائل و فتوحات خلیفہ دوئم سیدنا عمر فاروقؓ سیمینار سے صدارتی خطاب کررہے تھے سیمینار سے مولانا طفیل محمدی‘ مولانا عبدالقدیر شاہ‘ رانا محمد ارشد محمدی‘ یعقوب احمد شیخ و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ اگر حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ اور مخلص ہیں تو وہ عمر فاروقؓ کی حکومت کے اصولوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں تاکہ وطن عزیز دنیا کہ ملکوں میں ایک مثالی ریاست بن کر ابھرسکے علامہ عبدالخالق فریدی نے کہاکہ عمر فاروق ؓ نے اپنے دور خلافت کے10 سالوں میں 4 ہزار سے زائد شہر فتح کئے‘ 5 ہزار مساجد تعمیر کروائیں جبکہ پیدا ہونے والے بچوں کی پیدائش کے وقت سے ہی ان کا گزارا الاؤنس جاری فرما دیا آپؓ نے ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی جس کی مثال نہیں ملتی۔

مزیدخبریں