رسول اللہ ؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا:حامد سعید کاظمی

Sep 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامدسعید کاظمی نے کہاکہ حضورﷺکے بعد کوئی نبی،کسی بھی قسم کا نہیں آئے گا۔یہی ہمارا،صحابہ کرام،اہل بیت اطہار، تابعین، تباتابعین، اولیائے کرام،بزرگان دین،مشائخ عظام ،ائمہ کرام اور جملہ مسلمانان عالم کا عقیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے کورنگی میں ’’تنظیم السعید ‘‘کے زیراہتمام جلسہ ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت ﷺسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے سے نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہاکہ قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت 1974ء کی قومی اسمبلی نے قراردیا اور اس میں علماء کی تعدادبہت کم تھی ،زندگی کے باقی شعبوں کے لوگ ،سیاستدان جاگیردار،وڈیرے ، پرانے پارلیمنٹرین ،وکلاء اور اعلیٰ تعلیم یافتہ زندگی کے ہرشعبہ کے لوگ شامل تھے۔ جلسے میں علامہ اکرم سعیدی، مفتی خلیل الرحمن چشتی،مولانامحمداحمدسعیدی علامہ حنیف سعیدی،مفتی محبوب احمدچشتی، پیر سید ناصرعلی شاہ،قاری ضیاء اﷲقادری،مولانامحمداخترسعیدی ودیگربھی موجودتھے۔

مزیدخبریں