محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء بحال رکھنے کے اقدامات کئے جائیں‘ بشارت مرزا

Sep 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے کہاہے کہ محرم الحرام میں حکومتی ادارے شہر میں امن وامان کی فضاء بحال رکھنے کے فوری اقدامات کریں‘ مذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے حکومتی اداروں اور علمائے کرام کے درمیان باہمی ربط پیدا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام ہمیں آپس میں بھائی چارے‘ اتحاد ویگانگت اور ایثاروقربانی کا درس دیتا ہے ضرورت اس اَمر کی ہے کہ ہم آپس کے اختلافات بھلاکر اسلامی اقدارکے فروغ اور وطن عزیزکی سلامتی‘ استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں