نیشنل بینک کے تحت فری میڈ یکل کیمپ 16 ستمبر کوکورنگی میں لگایا جائیگا

Sep 12, 2018

کراچی (نیوز رپورٹر)نیشنل بینک سی ایس آر کے تحت صفیہ میڈیکل سنیٹر انیڈ منٹرنٹی ہوم 16 ستمبر بروز اتوار صبح 9:00 تا شام 5:00 بجے بمقام کورنگی سو کوارٹر4 پول51 کے ایل کراچی میں فری میڈ یکل کیمپ کا انعقاد کریگی جس کا افتتاح نیشنل بینک ایسوکیوجی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک کرینگے اس موقع پر سی ایس آر کے ڈویڑنل ہیڈ اقبال واحد انچارج اقبال قاسم ،محمدآصف احمدخان، عظمت اللہ خان، رمضان علی اور دیگرافراد موجود ہونگے فری میڈیکل کیمپ میں ضرورت مند افراد کے لیے الٹراساونڈ ،لیب ٹیسٹ ، جنرل او پی ڈی ، گائنی اوپی ڈی ، بچوں کی اوپی ڈی ، بلڈپرشر ، شوگر ٹیسٹ اور ادویات بھی فری دی جائیں گی، جبکہ خواتین کے لئے لیڈی ڈاکڑ ز کا بھی خصوصی انتظام کیاگیا ہے

مزیدخبریں