ختم نبوت اسلام کا اساسی عقیدہ ہے‘ عبدالقادر شیرازی

Sep 12, 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کراچی‘ انجمن فیضان الاسلام کے تحت بن قاسم ضلع ملیر میں مختلف مقامات پر ختم نبوت اور دفاع پاکستان کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جن سے نائب امیر جماعت اہلسنت پاکستان کراچی صاحبزادہ پیر سید عبدالقادر حسین شاہ شیرازی‘ علامہ محمد سلیم نقشبندی‘ مفتی شوکت علی خان‘ علامہ عارف سعیدی‘ مولانا عابد سلطانی‘ مولانا یعقوب نقشبندی‘ صوفی ظہیر سلطانی‘ حافظ عدنان حیدر امیری‘ سید نعیم شاہ امیری‘ مولانا عزیز اللہ امجدی‘ مولانا محمد بلال‘ سید ریاض حسین شاہ‘ رائو محمد اسلم‘ مولانا حافظ اللہ دتہ و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ پیر شیرازی نے کہاکہ ختم نبوت اسلام کا اساسی عقیدہ ہے اسلام کی عمارت اسی عقیدے پر کھڑی ہے اور اس عقیدے کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے امام احمد رضا خان بریلوی‘ پیر جماعت علی شاہ‘ پیر سید مہر علی شاہ و دیگر نے کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں