حسن صہیب مراد کی کار حادثہ میں شہادت پر اظہار افسوس

Sep 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی‘ جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر ذمہ داران نے معروف تعلیمی ماہر اور سابق نائب امیر پاکستان خرم جاہ مراد مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر حسن صہیب مراد کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں