سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو پنشن کی شفاف ادائیگی پر پائلر کی جانب سے سیسی کو شیلڈ پیش کی گئی

Sep 12, 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) سانحہ بلدیہ ٹائون کے چھ سال مکمل ہونے پر ’’Health & Safety Award Distribution Ceremony‘‘ کی تقریب کا انعقاد پائلر کے آفس میں کیا گیا۔اس موقع پر اس کے متاثرین میں سیسی کی جانب سے پنشن کی شفاف اور منصفانہ طریقہ کار اور ادائیگی کے سلسلے میں پائلرکی جانب سے ایک یادگار شیلڈ سیسی کو پیش کی گئی جو سابق چیئرمین سینٹ سینیٹررضا ربانی‘ حسین ماجدہ رضوی اور انیس ہارون نے سیسی کے ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن محمدزاہد بٹ کو پیش کی۔

مزیدخبریں