ایک تصویر ایک کہانی…
بلال گنج کے علاقہ میں ندیم پیا چار فٹ کی دکان میں گاڑیوں کا ریڈائیٹر ٹھیک کرتا ہے اس نے کہا کہ جونسا مرضی ریڈی ایٹر ہو وہ ٹھیک کرکے دیتا ہے کیونکہ یہ گاڑی کی مین چیز ہے یہ خراب ہو جائے تو گاڑی کا انجن خراب ہونے کے بہت چانس ہوتا ہے ندیم پیا جب مرمت کرتا ہے تو اس میں مختلف چارجز ہوتے ہیں کسی کا کام زیادہ ہوتا ہے تو کسی کا کم ریڈی ایٹر کو تیزاب سے صاف کیا جاتا ہے اور اچھی طرح پانی سے دھو لیا جاتا ہے کسی کی مزدوری دو چار یا چھ سو روپے تک آتی ہے اگر یہ زیادہ خراب ہو تو چائنہ کا چار ہزار دو سو روپے کا نیا لگانا پڑتا ہے۔ ندیم میکلوڈ روڈ کا رہائشی ہے کرایہ کے مکان میں رہتا ہے تین بچوں کی پرورش کر رہا ہے۔ بچے سکول جاتے ہیں جن کو خود سکول چھوڑ کر دوکان پر چلا جاتا ہے۔(فوٹو: عابد حسین)